رسائی کے لنکس

پاکستانی شہریوں کے لیے دبئی کے 90 روزہ ویزے کا اجرا ملتوی: رپورٹ


پاکستانی پاسپورٹ (فائل فوٹو)

متحدہ عرب امارت میں شامل دبئی کی حکومت نے پاکستانیوں اور فلپائن کے شہریوں کے لیے 90 روز کے ’’وزٹ ویزے‘‘ کا اجرا تا حکم ثانی روک دیا ہے۔

یہ بات ایک مقامی ٹریول ایجنٹ نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر وی اے او کو بتائی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق یکم جون سے کر دیا گیا ہے، تاہم ٹریول ایجنٹ کا کہنا تھا کہ ابھی واضح نہیں کہ یہ پابندی کتنے عرصے تک برقرار رہے گی۔

ٹریول ایجنٹ کے بقول انہیں اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جون سے 90 روزہ دبئی کے ویزے کی درخواستیں لینا روک دیں۔ تاہم پہلے سے جمع کروائی گئی درخواستوں کو ’’پراسس‘‘ کیا جائے گا۔

ان اطلاعات کی دبئی کے سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ایک پاکستانی ٹرول ایجنٹ کے مطابق اب پاکستانی شہری صرف 14 اور 30 دنوں کے ویزے کے لیے دراخواستیں دے سکتے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق رمضان کے مہینے میں اس ملک آنے والوں پر پہلے بھی ایسی سفری پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

بظاہر یہ پابندی اس لیے عائد کی گئی تاکہ وہ افراد جو 90 روزہ ویزے پر دبئی میں روزگار حاصل کرتے ہیں، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد روز گار کے لیے متحدہ عرب امارت میں بھی کام کرتی ہے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے اس پابندی پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG