رسائی کے لنکس

روسی نیوی کا انٹیلی جینس جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا


روسی بحیریہ کا ایک جہاز۔ فائل فوٹو
روسی بحیریہ کا ایک جہاز۔ فائل فوٹو

روسی بحریہ کے جہاز اکثر أوقات تنگ آبنائے باسفورس سے گذر تے ہیں جو بحیرہ اسود کو بحیرہ روم سے ملاتی ہے۔

روس کی بحریہ کا ایک انٹیلی جینس جہاز ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا نے کے بعد جمعرات کے روز ترکی کے ساحل کے قریب بحیرہ اسود میں ڈوب گیا۔

ترک حکام نے کہا ہے کہ روسی جہاز پر سوار تمام 78 افراد کو نکال لیا گیا۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ روسی جہاز لیمان کے عملے کے ارکان صحت مند ہے۔

یہ حادثہ استنبول سے تقریباً 18 میل کے فاصلے پر بحیرہ اسود میں دھند کے باعث پیش آیا۔

ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے دفتر نے روسی ہم منصب کو اس حادثے پرافسوس کا پیغام بھیجا ہے۔

شام میں خانہ جنگی سے منسلک سیاسی اختلافات پر ترکی اور روس کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے کیونکہ انقرہ اور ماسکو شام میں مختلف فریقوں کی حمایت کرتے ہیں۔

روسی بحریہ کے جہاز اکثر أوقات تنگ آبنائے باسفورس سے گذر تے ہیں جو بحیرہ اسود کو بحیرہ روم سے ملاتی ہے۔

مال بردار جہاز حمامی لائیواسٹاک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حادثے میں اس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جس وقت حادثہ ہوا اس وقت آبنائے باسفورس حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند تھی۔

XS
SM
MD
LG