رسائی کے لنکس

مشہور زمانہ کامک کرداروں کے خالق اسٹین لی چل بسے


سپائڈر مین، آئرن مین، فانٹاسٹک فور اور ایکس مین جیسے معروف کامک کرداروں کے شریک خالق سٹین لی۔
سپائڈر مین، آئرن مین، فانٹاسٹک فور اور ایکس مین جیسے معروف کامک کرداروں کے شریک خالق سٹین لی۔

اسٹین لی نے ایسے کردار تخلیق کیے جنہیں عام زندگی میں ایسے ہی حالات کا سامنا تھا جن کا کسی عام شخص کو ہوتا ہے۔

اسپائڈر مین، آئرن مین، فانٹاسٹک فور اور ایکس مین جیسے مشہورِ زمانہ کامک کرداروں کے شریک خالق اسٹین لی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ایک لکھاری اور ایڈیٹر کے طور پر 1960 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہوں مارول کامکس کے لیے ایسے کردار تخلیق کیے جنہیں آنے والی نسلیں شوق سے پڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کئی ایسے نئے کردار تخلیق کیے جنہیں عام زندگی میں ایسے ہی حالات کا سامنا تھا جن کا کسی عام شخص کو ہوتا ہے۔

ان کی بیٹی جے سی لی نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ "کردار بنانے کو اپنے مداحوں کی طرف اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے۔"

انہوں نے کہا کہ "وہ اپنی زندگی سے محبت کرتے تھے اور کام سے محبت کرتے تھے۔ ان کا خاندان اور ان کے مداح ان سے محبت کرتے تھے۔ ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔"

مارول انٹرٹینمنٹ کو ڈزنی نے 2009 میں چار ارب ڈالر میں خریدا تھا تاکہ ڈزنی فلموں میں کامک کرداروں کی رینج بڑھائی جا سکے۔ ان میں سے بیشتر کردار لی کی تخلیق تھے۔

مارول کرداروں میں کیپٹن امریکہ کا کردار نبھانے والے کرس ایونز نے کہا کہ "لی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے جوانوں اور بڑی عمر کے لوگوں کو ایڈونچر، طاقت، دوستی اور خوشی فراہم کی۔"

XS
SM
MD
LG