رسائی کے لنکس

تنزانیہ میں بس کا حادثہ بچوں سمیت 34 افراد ہلاک


تنزانیہ میں اسکول کے بچوں کی بس کے حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 5 مئی 2017

اسکول کے ڈائریکٹر موشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں 12 لڑکے اور 17 لڑکیاں شامل ہیں۔

تنزانیہ میں ہفتے کے روز ایک بس کے حادثے میں کم ازکم 34 طالب علم اور ٹیچرز ہلاک ہوگئے۔

آروشا علاقے کی پولیس کے کمانڈر چارلس مکومبو نے کہا ہے کہ کراٹومیں ہونے والے اس حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق جس بس کو حادثہ پیش آیا اس میں اروشا کے ایک پرائمری اسکول لکی ونسیٹ کے بچے امتحان دینے کے لیے جا رہے تھے۔

اسکول کے ڈائریکٹر موشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں 12 لڑکے اور 17 لڑکیاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ہمارے 29 طالب علم اور اسٹاف کے دو ارکان ہلاک ہوئے ۔ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

فرنچ نیوز ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکام درختوں میں پھنسی ہوئی بس میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو تلاش کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG