رسائی کے لنکس

سویڈن میں دستی بم حملے میں آٹھ سالہ بچہ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سویڈن کے میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس حملے کا ممکنہ تعلق دو حریف جرائم پیشہ گروپوں کے مابین جھگڑے سے ہو سکتا ہے۔

سویڈن کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی شہر گوتھنبرگ میں ایک اپارٹمنٹ پر ہوئے دستی بم حملے میں ایک آٹھ سالہ بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔

گوتھنبرگ پولیس کے ترجمان پیٹر ایلڈرسن کا کہنا ہے کہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستہ ہی میں بچہ دم توڑ گیا۔ انھوں نے کہا کہ پیر کی صبح جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت یہ بچہ تیسری منزل پر ایک کمرے میں سو رہا تھا۔

ہلاک ہونے والے بچے کا تعلق برطانیہ کے شہر برمنگھم سے ہے اور اس کا نام یوسف وارسامے بتایا گیا ہے۔ ترجمان نے دیگر ممکنہ زخمیوں کے بارے کوئی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔

جس فلیٹ میں دستی بم پھینکا گیا اس وقت وہاں یوسف کے علاوہ بھی کئی افراد موجود تھے۔ یوسف کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں یوسف سویا ہوا تھا اس کمرے میں اس کی ماں، بہن اور ایک بھائی بھی وہیں موجود تھے۔ تاہم انہیں معمولی زخم آئے۔

سویڈن کے میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس حملے کا ممکنہ تعلق دو حریف جرائم پیشہ گروپوں کے مابین جھگڑے سے ہو سکتا ہے۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی علاقے میں ہوئے فائرنگ کے ایک مہلک واقعہ کے ایک مجرم کا پتہ اسی جگہ درج تھا۔

سویڈن میں جرائم کی شرح عمومی طور کم ہے۔

گزشتہ سال سویڈن کے دوسرے بڑے شہر میں ایک کار بم دھماکے میں ایک چار سالہ بچی ہلاک ہو گئی تھی اس واقعہ کا تعلق بھی جرائم پیشہ گروہوں کے آپس کی لڑائیوں سے جوڑا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG