رسائی کے لنکس

کراچی: عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کا آغاز


کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کا عرس
کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کا عرس

کلفٹن میں واقع شاہ غازی کے مزار پر ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں زائرین کے لئے لنگر کا خاص انتظام کیا جاتا ہے

کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1282 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز بروز منگل سے ہوگیا۔

عرس کی تقریبات کا آغاز سندھ کے وزیر اوقاف ندیم بھٹو نے مزار پر چادر چڑھاکر کیا ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کررہے ہیں۔


عبداللہ شاہ غازی نے اسلامی تعلیمات عام کرنے کے لئے خدمات انجام دیں اور دینی علوم کا درس دیا۔

عظیم صوفی بزرگ کے 1282 ویں عرس کے موقع پر کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع شاہ غازی کے مزار پر ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں زائرین کے لئے لنگر کا خاص انتظام کیا جاتا ہے,
جبکہ, معروف قوال خواں قوالیاں بھی پیش کرتے ہیں۔ عقیدت مندوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالاجاتا ہے جن میں مردوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

سنہ2010 میں حضرت عبداللہ شاہ کے مزار پر دو خودکش دھماکوں میں 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے، جس کے پیش نظر عرس کے دوران عبداللہ شاہ غاذی کے مزار کے اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔مزار کے چاروں اطراف درجنوں سیکیورٹی اہلکار تعینات کئےگئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG