رسائی کے لنکس

تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست، سیریز پاکستان کے نام


اوپنر امام الحق کیریئر کے پہلے ہی میچ میں100 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔

پہلے بولرز اور پھر بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کے باعث پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بآسانی7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ انعام الحق نے پہلے ہی میچ میں سنچری بنا ڈالی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لئے 209 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخرزمان اور کیریئر کا پہلامیچ کھیلنے والے امام الحق نے 78رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔فخر زمان کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں وندرسے کی گیندپر اسٹمپ آؤٹ ہوکر امام الحق کا ساتھ چھوڑ گئے۔

فخرزمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بیٹنگ کے لئےآئے۔ اس دوران امام الحق نے اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری بنا لی۔

دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 66 رنز جوڑ کر اسکور 144تک پہنچادیا تاہم تیز رفتار رنز بنانے کی کوشش میں بابر اعظم گماگے کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ وہ 30 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔

اوپنر امام الحق کیریئر کے پہلے ہی میچ میں100 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں7وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سیریز کا چوتھا میچ 20اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG