رسائی کے لنکس

یونس اور مصباح کی سینچری، 566 رنز پر پاکستانی اننگز ڈکلیئر


احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز اسکور کیے۔ وہ پاکستان کی جانب سے 150 رنز اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 566 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ختم کر دی۔

ابوظہبی میں پاکستان نے پیر کو اپنے پہلے روز کے اسکور269 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔

احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز اسکور کیے۔ وہ پاکستان کی جانب سے 150 رنز اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز لٹل ماسٹر حنیف خان کے پاس تھا جنھوں نے 23 سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 150 رنز سے زائد اسکور کیے تھے۔

پاکستان کے پانچ ابتدائی بلے بازوں نے ایک اننگز میں 80 رنز سے زائد اسکور کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اظہر علی نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز اسکور کیے انھیں سوڈی نے کلین بولڈ کیا۔

کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 27 ویں جب کہ یونس خان نے 28 ویں سینچری اسکور کی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے اینڈرسن نے دو جب کہ سوڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز اسکور کیے تھے۔ لیتھم 5 اور میکولم نے 9 رنز بنائے تھے۔

ابو ظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچ، دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی کرکٹ سیریز کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG