رسائی کے لنکس

مال بردار بحری جہاز سے کشتی کا تصادم، 11 ماہی گیر ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بحیرہ احمر کی بندرگاہ سے متعلق ادار ے کے ترجمان عبدالرحیم مصطفیٰ نے کہا کہ اس حادثے میں شامل بحری جہاز کا تعلق پاناما سے ہے۔

خلیج سویز میں ماہی گیر کشتی کے ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے سے 11 ماہی گیر ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ باقی 23 لاپتا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

مصری بحریہ کی کشتیاں، طبی اور امدادی عملے کے ارکان ماہی گیروں کی امداد کے لیے الطور کے ساحل پر پہنچے۔ حکام کے مطابق تین دوسرے جہاز بھی قریب ہی لاپتا ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔

سکیورٹی کے عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ کشتی جس وقت حادثے کا شکار ہوئی اس پر 45 ماہی گیر سوار تھے۔

بحیرہ احمر کی بندرگاہ سے متعلق ادار ے کے ترجمان عبدالرحیم مصطفیٰ نے کہا کہ اس حادثے میں شامل بحری جہاز کا تعلق پاناما سے ہے۔ یہ جہاز ایک اطالوی بندر گاہ سے آ رہا تھا اور اس پر دو لاکھ 20 ہزار ٹن سازو سامان لدا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کی لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اس دوران حادثے میں شامل جہاز بحیرہ احمر کی مصری بندرگاہ سفاگا میں لنگر انداز رہے گا۔

XS
SM
MD
LG