رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا

مسلم لیگ کے کارکنوں کی آمد جاری

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلے کے اعلان سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے نزدیک مسلم لیگ (ن) کے سیکڑوں کارکن جمع ہیں جنہیں پولیس نے عدالتی احاطے سے دور رکھنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔

احتساب عدالت کے اطراف ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات

اسلام آباد پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نبٹنے کے لیے رینجرز کے دستے بھی اسٹینڈ بائی پر ہیں۔

کئی لیگی رہنما عدالت میں داخلے سے محروم

نیب ریفرنسز کا فیصلہ سننے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے کئی مرکزی رہنما احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں۔ بعض رہنماؤں کو عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے تاہم سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین اور مشاہد اللہ خان کو پولیس نے عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

نواز شریف کا انتظار

سابق وزیرِ اعظم نواز شریف تاحال احتساب عدالت نہیں پہنچے ہیں۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اورسکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی عدالت پہنچ جائیں گے اور اپنے خلاف فیصلہ کمرۂ عدالت میں ہی سنیں گے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG