رسائی کے لنکس

چین میں 'قید' کارکنوں کی رہائی کے لیے ٹرمپ سے مدد کی اپیل


نیویارک میں قائم ایک امدادی گروپ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی بڑی صاحبزادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تین افراد کی رہائی میں مدد کریں جنہوں نے ایوانکا ٹرمپ برانڈ کے جوتے بنانے والی ایک چینی کمپنی میں لیبر قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی اطلاع فراہم کی تھی۔

'چانئا لیبر واچ' کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لی چیانگ نے بدھ کو کہا کہ "ہم صدر ٹرمپ، ایوانکا ٹرمپ اور ان کے برانڈ سے متعلقہ کمپنی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کارکنان کی رہائی کے لیے اثرو رسوخ استعمال کریں۔"

ایوانکا ٹرمپ کے برانڈ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے منع کر دیا۔ وائٹ ہاؤس اور ایوانکا ٹرمپ کے وکیل نے بھی فوری پر اس بارے میں ردعمل جاننے کے لیے کی گئی درخواست پر جواب نہیں دیا۔

چین میں صوبائی پولیس سے رابطے کی کوششیں بھی بار آور ثابت نہیں ہو سکی ہیں جب کہ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن یِنگ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے سے لاعلم ہیں اور اس پر تبصرہ نہیں کر سکتیں۔

ایوانکا ٹرمپ (فائل فوٹو)
ایوانکا ٹرمپ (فائل فوٹو)

ہوا ہائفنگ اور دیگر دو کارکنان لی زاؤ اور سو ہنگ پوشیدہ طور پر دو چینی کمپنیوں محنت کشوں کی صورتحال کی چھان بین کر رہے تھے۔ گانزو اور ڈونگوان شہروں میں قائم یہ فیکٹریاں ایوانکا ٹرمپ اور دیگر برانڈز کے اشیا تیار کرتی ہیں۔

ان کارکنان نے چائنا لیبر واچ کو ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے کے اوقات انتہائی طویل ہیں۔

ہوا کو جیانگشی صوبے میں گرفتار کیا گیا اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے خفیہ طریقے سے گفتگو سننے والے آلات کا غیرقانونی استعمال کیا۔ وہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ ہفتہ کو غائب ہو گئے تھے اور انھیں آخری بار گانگزو میں دیکھا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG