رسائی کے لنکس

’عابد علی حیات ہیں، بعض حلقے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں‘


پاکستان کے معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ایمان علی نے کہا ہے کہ ’’والد صاحب حیات ہیں‘‘ اور ’’ان کے انتقال کی خبریں درست نہیں‘‘۔

انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے اداکارہ اور ماڈل ایمان علی نے بدھ کے روز اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے والد کے بارے میں ’’بعض حلقے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں‘‘۔

ایمان علی کا کہنا ہے کہ ’’عابد علی زندہ ہیں۔ تاہم، ان کی طبیعت ابھی پوری طرح بحال نہیں ہوئی اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے‘‘۔

انہوں نے عابد علی کے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

انسٹاگرام
انسٹاگرام

ساتھ ہی ایمان علی نے کہا ہے کہ ایسے بلاگرز جو سوشل میڈیا پر ان کے والد سے متعلق غیر درست خبریں پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

ادھر، راحمہ علی نے کہا ہے کہ ’’الحمد لی اللہ والد صاحب حیات ہیں، اسپتال میں ہیں اور سو رہے ہیں‘‘۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں، راحمہ علی نے کہا کہ ’’اہلخانہ کو دعاؤں کی ضرورت ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG