رسائی کے لنکس

پاکستان میں امریکی نژاد القاعدہ ترجمان گرفتار


editorials
editorials

آدم یحییٰ غدن امریکہ کو غداری کے الزام میٕں مطلوب تھا

پاکستان میں انٹیلی جینس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی نژاد القاعدہ کے ترجمان آدم یحیٰ غدن کو پاکستان میں گرفتار کر لیا ہے۔ وہ امریکہ کو غداری کے الزام میٕں مطلوب تھا۔

ذرائع ابلاغ نے نام بتائے بغیر پاکستانی خفیہ ایجنٹ اور سرکاری عہدیداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ غدن کو حال ہی میں کراچی میں گرفتار کیا گیا۔

امریکہ نے گرفتاری کی اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


آدم غدن ایف بی آئی کو 2004 سے مطلوب تھا۔ ایف بی آئی نے اس کی گرفتاری کے لئے دس لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔

وہ اکثر وڈیوز میں یہ پیغامات نشر کرتا ہوا نظر آتا تھا کہ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک پر حملے کیے جائیں۔

اسلامی جنگجوؤں کی ویب سائیٹوں پر نشر کیے جانے والے اس کے تازہ ترین بیان میں فورٹ ہُڈ میں تیرہ امریکیوں کو ہلاک کرنے پر اس نے امریکی میجر کی ستائش کی ہے۔ اس نے کہا کہ یہ کام دوسرے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG