رسائی کے لنکس

بم دھماکہ، چھ افغان شہری ہلاک


بم دھماکہ، چھ افغان شہری ہلاک
بم دھماکہ، چھ افغان شہری ہلاک

نیٹو نے بتایا ہےکہ چھ افغان شہری جن میں دو بچےبھی شامل تھےجمعرات کو ملک کے شمالی صوبہٴ قندوز میں ہونے والے دھماکےکے ایک واقعےمیں ہلاک ہوگئے۔ یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب ایک رکشا جس میں وہ سوار تھے سڑک پر نصب بم سے ٹکرایا۔

بین الاقوامی افواج (اِساف) صوبہٴ ہلمندکے لشکر گڑھ ضلعے میں ہونے والے ایک واقعے کی چھان بین کر رہی ہے جِس میں اتفاقیہ طور پر دو افغان شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افواج کا ایک یونٹ چھوٹے دہانے کے ہتھیاروں کی زد میں آیا جس کے جواب میں فوجوں نے اُس گاڑی پر فائر کھول دیا جس کے بارے میں خیال تھا کہ وہاں سے حملہ کیا گیا۔ وقوعے کے بعد اِساف فورسز کو اُس گاڑی میں دو لاشیں اور ایک شخص زخمی حالت میں ملا جِن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سولین تھے۔ زخمی شخص کو اِساف کی طبی تنصیب کی طرف منتقل کیا گیا۔

ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان نے اِس ہفتے کے آغاز پر ایک سنگِ میل معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جِس کی رو سے ایسے بچوں کو جو قومی سلامتی کی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں فارغ کیا جائے گا۔

بچوں اور مسلح تنازع سے متعلق اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ، ردھیکا کماراسوامی نے کابل اور اقوامِ متحدہ کے مابین جامع حکمت عملی کے سمجھوتے پر دستخط کیے جس کا مقصد افغان نیشنل سکیورٹی فورسز میں کم عمر افراد کی بھرتی اور دیگر خلاف ورزیوں کا خاتمہ لانا ہے۔

XS
SM
MD
LG