رسائی کے لنکس

ہم افغان شہریوں کی موت کی تحقیق کررہے ہیں: امریکہ


امریکی فوج نے کہا ہے کہ تین افغان شہریوں کی ہلاکت میں ملوث امریکی فوجیوں کے خلاف ارتکابِ جرم کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جمعرات کے روز ایک بیان میں فوج نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کے استعمال، مارپیٹ اور سازش کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ ان فوجیوں پر ابھی باقاعدہ الزامات عائد نہیں کیے گئے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ان میں ایک فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ کب، کہاں اور کن حالات میں وہ افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ فوج نے کہا ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں انہیں قابلِ اعتبار معلومات ملی تھیں، جس کے بعد انہوں نے تفتیش شروع کی۔

افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ اور نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔ امریکی صدر براک اوباما نے عہد کیا ہے کہ اتحادی فوجیں اس مسئلے کو حل کریں گی۔

XS
SM
MD
LG