رسائی کے لنکس

افغانستان: کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک


افغانستان: کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک
افغانستان: کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں اتوار کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی پولیس کی ایک عمارت کے باہر پارکنگ میں ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں پانچ اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کسی گروپ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اتحادی اور افغان سکیورٹی فورسز کے خلاف بر سر پیکار طالبان شدت پسند ایسے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی میں بڑی تعداد میں شہری بھی ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 3,000 سے زائد شہری مارے گئے۔

ہفتہ کو جاری کی گئی رپورٹ میں خودکش حملوں اور سڑک کنارے نصب کردہ بموں کے دھماکوں کو شہری ہلاکتوں کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG