رسائی کے لنکس

افغانستان: پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے جنوبی شہر قندھار میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔

قندھار پولیس کے سربراہ عبدالرازق نے بتایا کہ پیر کو ایک خودکش بمبار نے اسٹیشن کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا اور اس سے پولیس اور شہریوں سمیت کم ازکم چار لوگ زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں ہونے والی ایسی کارروائیوں کا الزام طالبان پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG