رسائی کے لنکس

افغانستان: شادی کی تقریب پر حملے میں 9 افراد ہلاک


افغانستان: شادی کی تقریب پر حملے میں 9 افراد ہلاک

افغان حکام نے کہا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک شادی کی تقریب پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دولہا سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو علی الصباح ضلع دور بابا میں پیش آیا اور اطلاعات کے مطابق دولہا ضلعی سربراہ کا قریبی رشتہ دار تھا۔

افغانستان میں طالبان اور دیگر شدت پسند ملک میں فوج اور پولیس کے علاوہ سرکاری عہدے داروں کو بھی تواتر سے نشانہ بناتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG