رسائی کے لنکس

جلال آباد میں پولیس کی بس پر بم حملہ، 13 ہلاک


جلال آباد میں پولیس کی بس پر بم حملہ، 13 ہلاک
جلال آباد میں پولیس کی بس پر بم حملہ، 13 ہلاک

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی ننگرہار صوبے میں بدھ کو ایک مشتبہ خودکش کار بم حملے میں 13 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان احمد ضیا عبدل زئی نے بتایا کہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں بظاہر ایک خودکش بمبار نے بارود سے لدی گاڑی افغان پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کی بس سے ٹکرا دی۔

فوری طور پر یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا ہلاک ہونے والے تمام افراد پولیس اہلکار ہیں یا اُن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG