رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں نیٹو فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان میں بدھ کی صبح سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ملک میں تعینات بین الاقوامی افواج میں شامل ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکا جنوبی افغانستان میں ہوا تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

رواں سال ہلاک ہونے والے امریکی اور نیٹو فوجیوں کی تعداد 670 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران نیٹو نے جنوبی صوبوں قندھار اور ہلمند میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ القاعدہ سے منسلک افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے زیر اثر مشرقی صوبوں میں بھی سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

نیٹو نے اطلاع دی ہے کہ پیر کو مشرقی صوبہ خوست میں افغان افواج کے ساتھ کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کے ایک رہنما کو گرفتار کیا گیا ہے جو شدت پسندوں کو سڑک کنارے بم نصب کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا۔

XS
SM
MD
LG