رسائی کے لنکس

افغانستان: سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 10 مزدور ہلاک


افغانستان: سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 10 مزدور ہلاک
افغانستان: سڑک میں نصب بم پھٹنے سے 10 مزدور ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں منگل کو سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک ٹرک میں سوار 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ پنجوائی ضلع کے علاقے سپروان میں پیش آیا اور اس کا نشانہ سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدور بنے۔

افغان صدر حامد کرزئی اور ملک میں تعینات بین الاقوامی افواج نے اس واقعے کی پر زور مذمت کی ہے۔

نیٹو کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو معصوم زندگیوں کا کوئی خیال نہیں ہے۔

بیان میں اتحادی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل وِک بیک نے شدت پسندوں کے متواتر حملوں پر کہا کہ ”ہم (نیٹو) شدت پسندی کے خاتمے اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے سلسلے میں اپنے افغان ساتھیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔“

فوری طور پر کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان شدت پسندوں نے حال ہی میں نیٹو اور افغان افواج کے خلاف اپنی کارروائیوں میں تیزی لانے کا اعلان کیا تھا۔

عسکریت پسند مقامی و بین الاقوامی سکیورٹی فورسز پر مہلک حملوں کے لیے سڑک کنارے نصب بموں کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری ہلاکتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG