رسائی کے لنکس

افغان پولیس کی بس میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک


افغان پولیس کی بس میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک
افغان پولیس کی بس میں دھماکا، تین اہلکار ہلاک

مشرقی افغانستان میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور مزید چھ زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دھماکا جلال آباد میں پولیس اہلکاروں کو تربیتی مرکز منتقل کرنے والی ایک بس میں ہوا۔ کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا نیٹو نے کہا ہے کہ بدھ کو افغانستان کے مشرقی حصے میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے اس کا فوجی ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی افواج نے واقعے کی تفصیل اور مارے جانے والی فوجی کی قومیت نہیں بتائی ہے۔

مزید برآں نیٹو نے کہا ہے کہ ایک روز قبل صوبہ کُنڑ میں افغان اور اتحادی افواج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 17 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

القاعدہ کے ایک رہنما کی تلاش میں کیے گئے اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک راہداری میں کھڑے کچھ لوگوں پر جوابی فائرنگ کی جس سے ایک شدت پسند کے علاوہ وہ دو خواتین بھی ہلاک ہو گئیں جن کی اس جنگجو نے آڑ لے رکھی تھی۔

XS
SM
MD
LG