رسائی کے لنکس

کرزئی کے اعلیٰ معاون کار اور رکن پارلیمان حملے میں ہلاک


لڑائی کے دوران دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
لڑائی کے دوران دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغان حکام نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے کابل میں حملہ کرکے صدر حامد کرزئی کے ایک اعلیٰ معاون کار اور پارلیمان کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق خودکش جیکٹوں سے لیس دو حملہ آوروں نے اتوار کی شب دارالحکومت کے مغربی علاقے کارتے چار میں صوبہ اُرزگان کے سابق گورنر اور صدر کرزئی کے اعلیٰ معاون کار جان محمد خان کے گھر پر حملہ کیا۔

اس واقعے میں جان محمد خان کے علاوہ اُرزگان ہی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان محمد عاصم وطنوال بھی مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کو لڑائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے جان محمد خان پر امریکی فورسز کی معاونت کا الزام لگایا ہے۔

یہ واقعہ مسٹر کرزئی کے سوتیلے بھائی احمد ولی کرزئی پر جنوبی افغان صوبے قندہار میں کیے گئے مہلک قاتلانہ حملے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پیش آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG