رسائی کے لنکس

سلامتی کی مکمل ذمہ داری افغان سکیورٹی فورسز کے ذمے


امریکی فوجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ جنگ افغانستان کی سیکورٹی فورسز جیت رہی ہیں تاہم اس سال ملک کی سکورٹی فورسز اور پولیس کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے لڑاکا مشن کے اختتام کے بعد افغان نیشنل آرمی نے جمعرات کو ملک کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

2001 میں طالبان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد 13 سال سے زائد عرصے تک شدت پسندں کے خلاف بین الاقوامی اتحادی افواج کی جاری رہنے والے لڑاکا کارروائیاں 31 دسمبر کو ختم ہو گئی تھیں۔

تاہم 13,000غیر ملکی افواج جن میں زیادہ تعداد امریکی فوجیوں کی ہو گی، "ریزولیوٹ سپورٹ پروگرام" کے تحت افغان فوجیوں کی تربیت اور مشاورت کے لیے مزید دو سال تک افغانستان میں مقیم رہیں گی۔

صدر اشرف غنی نے ملک کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں افغانستان کی ننشنل آرمی کو منتقل ہونے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ "میں اپنے لوگوں کو آج مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آج افغان فورسز اس قابل ہیں کہ وہ اپنے ملک کی سرزمین اور اس کی حاکمیت کے دفاع کی مکمل ذمہ داریاں سنبھالنے کی قابلیت رکھتی ہیں۔"

غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی سیکورٹی کے ذمہ داری اب ساڑھے تین لاکھ افغان افواج کی ہوگی جنہیں طالبان شدت پسندوں کی کارروائیوں سے نمٹنا ہو گا۔

دوسری طرف امریکی فوجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ جنگ افغانستان کی سیکورٹی فورسز جیت رہی ہیں تاہم اس سال ملک کی سکورٹی فورسز اور پولیس کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا اور 4,600 اہلکارہلاک ہو گئے۔

2001 سے افغانستان میں غیر ملکی اتحادی افواج کے 3,500 فوجی ہلاک ہوئے جن میں 2200 امریکی تھے۔

XS
SM
MD
LG