رسائی کے لنکس

چیلنجوں کے باوجود، افغانستان بہتری کی راہ پر گامزن ہے: کیری


کابل: خواتین فوجی دستہ
کابل: خواتین فوجی دستہ

’ایسے میں جب آپ اِن کامیابیوں کا اظہار کر رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آپ کی ہمت، آپ کی جانفشانی اور اِنھیں (کامیابیوں کو) جاری رکھنے کے ارادے، اور آئندہ برسوں کے دوران مزید بہتری کے اقدام کرنے کے عزم پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں’

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ باوجود اس بات کے کہ افغانستان کو متعدد چیلنج درپیش ہیں۔ تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ ’آج بہت سی ایسی باتیں ہیں جن پر بجا طور پر جشن منایا جا سکتا ہے‘۔

اُنھوں نے یہ بات افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔

جان کیری نے کہا ہے کہ ’ایسے میں جب آپ اِن کامیابیوں کا اظہار کر رہے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آپ کی ہمت، آپ کی جانفشانی اور اِنھیں (کامیابیوں کو) جاری رکھنے کے ارادے، اور آئندہ برسوں کے دوران مزید بہتری کے اقدام کرنے کے عزم پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں’۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’امریکہ کے صدر اور امریکی عوام کی جانب سے، میں افغانستان کے عوام اور حکومت کو نیک تمناؤں کا پیغام بھجھ رہا ہوں، ایسے میں جب آپ 19 اگست کو اپنا یوم آزادی منا رہے ہیں‘۔

بقول اُن کے، ’آج کا دِن افغان عوام کی شجاعت اور عزم کا غماز ہے‘۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ ’گذشتہ برس ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ افغانستان نے حقیقی پیش رفت کی جانب قدم اٹھائے ہیں، جن کی مدد سےافغان عوام کی زیادہ جمہوری، خود پر انحصار کرنے اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے سے متعلق خواہشات پوری ہوتی ہیں‘۔

جان کیری نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’اس ضمن میں افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہے گا، جب کہ اس باہمی دوستی کے رشتے مزید وسیع اور گہرے ہوں گے‘۔

XS
SM
MD
LG