رسائی کے لنکس

افغانستان: تشدد کے واقعات میں تین نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان: تشدد کے واقعات میں تین نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان: تشدد کے واقعات میں تین نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو اور افغان افواج نے ملک کے مختلف حصوں میں متعدد کارروائیوں کے دوران کئی عسکریت پسندوں کو گرفتار اور کئی ایک کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران ایک سوکلوگرام منشیات کا ذخیرہ بھی پکڑا گیا۔

نیٹو نے کہاہے کہ مشرقی افغانستان میں بدھ کے روز تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں اس کے تین اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو فوجی ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے جب کہ تیسرا فوجی اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ تاہم اسے یہ زخمی تشدد کے کسی واقعہ یا لڑائی کے دوران نہیں آئے تھے۔

نیٹو نے ان ہلاکتوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ۔

تشدد کے ایک اور واقعہ میں افغان اور اتحادی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں اپنی کارروائیوں کے دوران متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کرلیا۔

شمالی صوبے قندوز میں مشترکہ فورس نے منگل کے روز اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کو صوبے میں خودکش حملوں کرنے میں سہولتیں فراہم کرنے والے افراد کی تلاش میں چھاپوں کے دوران دو شورش پسندوں کو ہلاک کردیا۔

جنوبی صوبوں زابل، قندھار اور ہلمندمیں نیٹو اور افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ شورش پسندوں کو پکڑ لیا گیا۔ اس آپریشن میں مشترکہ افواج کے ہاتھ ایک سوکلوگرام منشیات کا ذخیرہ بھی لگا۔

مشرقی صوبے پاکتیا میں نیٹو اور افغان فورس پر مشتمل ایک گشتی ٹیم نے حقانی نیٹ ورک کے ایک لیڈر کو گرفتار کرلیا۔ یہ نیٹ ورک کا تعلق القاعدہ اور طالبان کے ساتھ بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG