رسائی کے لنکس

افغانستان: 19 ٹن گولہ بارود پکڑا گیا


افغانستان: 19 ٹن گولہ بارود پکڑا گیا
افغانستان: 19 ٹن گولہ بارود پکڑا گیا

افغانستان میں عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں درآمد کیے جانے والے کنٹینروں میں سے کم ازکم 19 ٹن گولہ بارود مواد پکڑا ہے۔

پولیس کے ایک عہدے دار محمد موسیٰ رسولی نے بدھ کے روز بتایا کہ حکام نے ایک 12 میٹر لمبے کنٹینر کو پکڑا جس میں کھانے کے برتنوں کی آڑ میں گولہ بارود مواد چھپایا گیا تھا۔

صوبہ نمروز کے عہدے دارروں کو منگل کے روز ایران سے آنے والی ایک شپمنٹ میں اس گولہ بارود کا پتاچلاتھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ڈبوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چین کے بنے ہوئے ہیں۔

رسولی نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد افغانستان کی ایک پرائیویٹ کمپنی کو بھجا جارہاتھا۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے یہ تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کنٹینر کہاں سے چلاتھا اور اس کا مالک کون ہے۔

افغانستان اس سے قبل ایران پر طالبان کو ہتھیار فروخت کرنے کا الزام لگاچکاہے۔ تہران ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG