رسائی کے لنکس

افغان امن عمل، مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے متوقع


فائل
فائل

معروف برطانوی صحافی اور مصنفہ کرسٹینا لیمب کا کہنا ہے ’’ایسے میں جب لڑائی میں طالبان کا پلڑا بھاری ہے، وہ مذاکرات پر کیونکر آمادہ ہونگے‘‘

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق، افغانستان میں مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کی غرض سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔

مگر معروف برطانوی صحافی اور مصنفہ کرسٹینا لیمب کا کہنا ہے ’’ایسے میں جب لڑائی میں طالبان کا پلڑا بھاری ہے، وہ مذاکرات پر کیونکر آمادہ ہونگے‘‘۔

گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئےWaiting for Allah اور افغانستان اور پاکستان کے بارے میں نئی کتاب Farewell Kabulکی مصنفہ نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے رہنما سراج الدین حقانی کے طالبان کے نائب مقرر ہونے کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان باضابطہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

کرسٹینا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں مخلوط حکومت کے مستقبل کے بارے میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

تفصیل کے لیے درج ذیل وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

افغان امن عمل، مذاکرات اگلے ہفتے متوقع
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:25 0:00

XS
SM
MD
LG