رسائی کے لنکس

کرزئی کا امریکی فوجیوں کی قربانیوں پر اظہار تشکر


جمعرات کے روز افغان صدر حامد کرزئی کا دورہٴ واشنگٹن اختتام کو پہنچے گا۔ اس دورے میں امریکہ اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔
مسٹر کرزئی آج وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے ملیں گے۔ بعد میں وہ گیٹس، رابرٹ مُلن اور جنرل میک کرسٹل کے ہمراہ آرلنگٹن کے قبرستان میں جنگ میں کام آنے والے فوجیوں کی قبروں پر جائیں گے۔
مسٹر کرزئی نے منگل کے روز زخمی امریکی فوجیوں سے ملاقات کی تھی اور انہوں نے افغانستان کے لیے امریکی تعاون اور طالبان کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی قربانیوں پر اظہار تشکر کیا۔

جمعرات ہی کو وہ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کے ساتھ سوال جواب کے سَیشن میں شریک ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG