رسائی کے لنکس

تہران: افغان صدر حامد کرزئی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات


دونوں صدرو کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور امریکہ کے درمیان 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کے حوالے سے سیکورٹی معاہدے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان اتوار کے روز تہران میں ملاقات ہوئی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور امریکہ کے درمیان 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کے حوالے سے سیکورٹی معاہدے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

ایران اور افغانستان کے صدور کے درمیان ملاقات سے کچھ دیر قبل ہی امریکی وزیر ِ دفاع چک ہیگل کابل پہنچے تھے۔ چک ہیگل کا کہنا تھا کہ انہیں افغانستان کے وزیر ِ دفاع نے کہا تھا کہ صدر کرزئی کے پش و پیش کے باوجود امریکہ اور افغانستان کے درمیان سیکورٹی معاہدہ بروقت طے پائے جانے کا امکان موجود ہے۔

دوسری طرف ایران کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان 2014 کے بعد سیکورٹی معاہدے پر صدر کرزئی کے موقف کی تائید کرتی ہے۔
XS
SM
MD
LG