رسائی کے لنکس

وکی لیکس مزید دستاویزات شائع کرے گی


وکی لیکس مزید دستاویزات شائع کرے گی
وکی لیکس مزید دستاویزات شائع کرے گی

وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ افغان جنگ کے بارے میں پینٹا گون کی باقی ماندہ خفیہ دستاویزات بھی اپنی سائٹ پر ”ضرور“ شائع کریں گے۔

جولیان آسانگے نے کسی نامعلوم مقام سے ایک وڈیو پیغام کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے تاہم اس میں دستاویزات کی اشاعت کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

وکی لیکس اس سے قبل تقریباً 70ہزار خفیہ دستاویزات اپنی سائٹ پر شائع کرچکی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس مزید 15ہزار خفیہ دستاویزات موجود ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے اس ویب سائٹ سے ان خفیہ دستاویزات کی حوالگی اور انھیں اپنے کمپیوٹر سے حذب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پینٹاگون نے ایک بارپھر وکی لیکس کو متنبہ کیا ہے کہ ان دستاویزات کی اشاعت سے امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کے علاوہ طالبان کے خلاف جاری کارروائیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے بھی خفیہ دستاویزات کی اشاعت کو وکی لیکس کا ”انتہائی غیرذمہ دارانہ“اقدام قرار دیا ہے۔

صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی اس تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کا یہ اقدام جمہوری حکومتوں کو انٹرنیٹ کی سخت نگرانی کا جواز فراہم کرسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG