رسائی کے لنکس

افغانستان کے لیے امریکی سفیر: عہدہ چھوڑنے کا اعلان


افغانستان کے لیے امریکی سفیر ریان کروکر آئندہ مہینوں میں ایک ایسے وقت میں اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں جب امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی اس مہنگی جنگ سے باہر نکلنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کروکر نے تاسف کے ساتھ یہ تصدیق کی ہے کہ وہ اس سال کے وسط میں کسی وقت سفیر کے طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

کروکر نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جنوری 2002ء میں دوبارہ امریکی سفارت خانہ کھولا تھا۔

فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ امریکی سفارت اپنے عہدے سے کیوں سبکدوش ہونا چاہتے ہیں۔

کابل میں امریکی سفیر کے اس اعلان سے ایک روز پہلے امریکی صدر براک اوباما نے شکاگو میں نیٹو سربراہ کانفرنس کا اختتام افغانستان میں اتحادیوں کے کردار کے ایک واضح روڈ میپ کے ساتھ کیا تھا۔

مسٹر اوباما نے کہاتھا کہ نیٹو کے ارکان 2014 ءتک افغان جنگ ختم کرنے اور سیکیورٹی کی ذمہ داریوں کی قیادت اس ملک کو سونپے کے منصوبے پر متفق ہیں۔

لیکن امریکی صدر کا یہ بھی کہناتھا کہ افغانستان کے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ مسائل کے حل کا کام ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے لیے پاکستانی سرحدیں دوبارہ کھولنے پر ہونے والے مذاکرات میں جانفشانی سے کام کررہاہے ۔

مسٹر اوباما نے پیر کے روز اجلاس کے موقع پر صدر آصف علی زرداری سے سائیڈ لائن میں انتہائی مختصر ملاقات کی تھی۔

XS
SM
MD
LG