رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو نیٹو اہل کار ہلاک


نیٹو کے عہدے داروں نے کہاہے کہ پیر کے روز مشرقی افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں اتحادی فوج کے دو ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیٹو نے کہاہے کہ وہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کررہاہے۔

ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں دشمن سرگرم نہیں تھا۔

اس سے قبل مشرقی افغانستان میں ہی اتحادیوں کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکا ر ہوگیا تھا۔ لیکن اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

پیر ہی کے روز جنوبی افغانستان میں شورش پسندوں کے حملے میں نیٹو کا ایک اہل کار ہلاک ہوگیا۔

نیٹو نے ہلاک ہونے والے اہل کاروں کے ناموں یا قومیت کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اس سال افغانستان میں اب تک نیٹو کے 170 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ لیون پنیٹا نے2014ء کے اختتام تک افغانستان میں اپنی فوجی کارروائیوں کو بتدریج ختم کرنے کے منصوبوں کا دفاع کیا۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل اے بی سی کے ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ نیٹو کی کارروائیاں درست سمت آگے بڑھ رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG