رسائی کے لنکس

افغانستان میں امونیم نائیٹریٹ پر پابندی


افغانستان میں امونیم نائیٹریٹ پر پابندی
افغانستان میں امونیم نائیٹریٹ پر پابندی

جمعے کو صدر حامد کرزئی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے کے ذریعے کھاد میں استعمال ہونے والے امونیم نائیٹریٹ نامی کیمیائی مواد کے استعمال،تیاری،ذخیرہ اور خرید وفروخت پر پابندی لگادی گئی ہے اور شہریوں کو 30دن کے اندر ان کے پاس موجود امونیم نائیٹریٹ حکام کے حوالے کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حکومت نے مقدمہ چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بیان کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسند اس کیمیائی مواد کو بم بنانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ مزید برآں حکومت نے کسٹم اہلکاروں کو امونیم نائیٹریٹ کا سراغ لگانے کے لیے تربیت دینے کا بھی حکم دیا ہے تاکہ بیرون ملک سے اس کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج پہلے ہی افغان حکومت کی اجازت سے اس مواد کو قبضے میں لے کر کسانوں کو یوریا نائیٹریٹ پر مشتمل کھاد استعمال کرنے پر زور دی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً جنوبی حصوں میں عسکریت پسند دیسی ساختہ بموں کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بناتے چلے آرہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG