رسائی کے لنکس

افغانستان: مجاہدین کی فتح کی سالگرہ


افغان لوگوں اور عہدے داروں نے افغانستان کی سوویت نواز کمیونسٹ انتظامیہ کے خاتمے کی 18 ویں سالگرہ منائى ہے۔

افغان لیڈروں نے مجاہدین کی فتح کی یاد میں بدھ کے روز دارالحکومت کابل کے ایک سٹیڈیم میں فوجی پریڈ اور ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

صدر حامد کرزئى چونکہ اس وقت بھوٹان میں جنوبی ایشیائى لیڈروں کے ایک علاقائى سربراہی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، اس لیے وہ اس تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔اُن کی بجائے نائب صدور اور کابینہ کے وزیروں نے تقریب کی قیادت کی۔

2008 ء میں سالگرہ کی تقریبات کے دوران جنگجوؤں نے صدر کرزئى کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم انہیں کوئى گزند نہیں پہنچا ، لیکن حملے میں ایک رکن پارلیمنٹ اور قبائیلی سردار کے علاوہ ایک 10 برس کا لڑکا ہلاک ہوگیا تھا۔

طالبان نے اُس حملے کی ذمّے داری کا دعویٰ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG