رسائی کے لنکس

افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 35 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں میں داعش کے لگ بھگ 35 عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔

ہفتے کو ایک علاقائی افغان فوجی بیان میں کہا گیا کہ علی الصباح ہونےوالے یہ حملے صوبے جوزجان کےعلاقوں درزاب اور قشتیپا میں ہوئے جہاں داعش نے اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں وسط ایشیائی پڑوسی ملک ازبکستان کے سات شہری بھی شامل تھے۔

فوج کا کہنا ہے کہ امریکی خصوصی فورسز نے قشتاپا میں زمینی حملے بھی کیے اور داعش کے ایک اہم کمانڈر کو اس کے 7دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے ۔

امریکی فوج نےان کارروائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

XS
SM
MD
LG