رسائی کے لنکس

افغانستان: ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں مشتبہ شخص گرفتار

A
A

انٹرنیشنل سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ افغان حکام کو پیر کے روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی ایک پرواز پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کا احساس ہوا۔ افغان حکام نے طیارے کو کابل ایئر پورٹ پر واپس آنے کا حکم دیا اور مشتبہ شورش پسند کو گرفتار کرلیا۔

نیٹو نے کہاہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ہتھیار فراہم کرنے والے ایک مشتبہ طالبان کو کابل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ افغان حکام کو پیر کے روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی ایک پرواز پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کا احساس ہوا۔ افغان حکام نے طیارے کو کابل ایئر پورٹ پر واپس آنے کا حکم دیا اور مشتبہ شورش پسند کو گرفتار کرلیا۔

نیٹو نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص حقانی شورش پسند نیٹ ورک کا حصہ تھا اور وہ افغان اور انٹرنیشنل سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں مطلوب تھا۔

نیٹو نے یہ بھی کہا کہ افغان اور انٹرنیشنل فورسز نے تین سینیئر طالبان لیڈروں کو بھی بھی گرفتار کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ القاعدہ کی اہم ترین قیادت بدستور افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقے میں موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG