رسائی کے لنکس

افغانستان: چوکی پر حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گزشتہ ہفتے کابل میں افغان فضائیہ کے اہلکاروں کو تربیت دینے والے تین امریکی کنٹریکٹرز ایک شدت پسند کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

افغانستان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں شدت پسندوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ کے ترجمان ضیا درانی نے کہا کہ یہ حملہ میوند ضلع میں اتوار کو کیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ حملہ آوروں میں سے ایک یا اس سے زیادہ نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے نام ایک بیان میں طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

طالبان کی طرف حملوں میں تیزی ایک ایسے وقت آئی ہے جب افغانستان میں تعینات بیشتر غیر ملکی افواج دسمبر 2014ء سے واپس اپنے ممالک میں جا چکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے کابل میں افغان فضائیہ کے اہلکاروں کو تربیت دینے والے تین امریکی کنٹریکٹرز ایک شدت پسند کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والے (ایک شخص) نے یہ کارروائی کی اور جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔‘‘

افغانستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ایک سکیورٹی معاہدے کے تحت تقریباً 12 ہزار غیر ملکی جن میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے، یکم جنوری 2015ء سے افغانستان میں مقامی سکیورٹی فورسز کی تربیت میں مصروف عمل ہیں۔

XS
SM
MD
LG