رسائی کے لنکس

افغانستان: تشدد کے واقعات میں 17 افراد ہلاک

افغانستان: تشدد کے واقعات میں 17 افراد ہلاک
افغانستان: تشدد کے واقعات میں 17 افراد ہلاک

یہ حملےدارالحکومت کابل کے مضافات میں نیٹو کے ایک قافلے کو ہدف بنانے کر کیے جانے والے خودکش کار بم دھماکے کے ایک روز بعد ہوئے ہیں، جو افغان تنازع کے سلسلے میں دو اہم بین الاقوامی سرگرمیوں سے قبل تشدد کے واقعات میں ممکنہ اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

ہفتے کے روز افغانستان بھر میں حملوں کے ایک سلسلے میں اتحادی فورسز کے تین فوجیوں سمیت کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے قندوز میں ایک موٹر سائیکل بم حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

ابھی تک کسی نے مارکیٹ میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مشرقی افغانستان میں جلال آباد کے ایئر پورٹ کی ایک چوکی پر طالبان شورش پسندوں نے حملہ کیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرکے حملہ پسپا کردیا۔ اس سے قبل کی رپورٹوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ بیان کی گئی تھی۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تین جنگجو افغان فوج کی وردیوں میں ملبوس تھے۔

نیٹو نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اس کے تین فوجی شورش پسندوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حملےدارالحکومت کابل کے مضافات میں نیٹو کے ایک قافلے کو ہدف بنانے کر کیے جانے والے خودکش کار بم دھماکے کے ایک روز بعد ہوئے ہیں، جو افغان تنازع کے سلسلے میں دو اہم بین الاقوامی سرگرمیوں سے قبل تشدد کے واقعات میں ممکنہ اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

نیٹو کے لیڈر اگلے ہفتے لسبن میں اکھٹے ہورہے ہیں جہاں افغانستان ان کے ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا اور اس کانفرنس میں یورپی ارکان اپنے وعدوں پر نظر ثانی کریں گے کیونکہ ان کے ملکوں میں اس جنگ کے لیے حمایت کم ہورہی ہے۔

امریکی صدر براک اوباما بھی اگلے ماہ افغانستان میں جاری اپنی جنگی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔ وہ اگلے سال جولائی سے امریکی فوجی بتدریج واپس بلانے کے عزم کااظہار کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG