رسائی کے لنکس

افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے 28 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو


افغان حکام نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان میں شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثات ہندوکش میں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر موجود ایک درے میں بنی ہوئی سالانگ نامی سرنگ کے قریب پیش آئے ہیں۔ کابل کوملک کے شمالی حصوں سے ملانے والی یہ سرنگ 2.6 کلومیٹر طویل ہے ۔

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1500 دوسرے افراد بھی اس علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں کیوں کہ سرنگ کے دہانے پر برف اکٹھی ہونے سے گاڑیوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی اور امدادی ٹیمیں راستے کی صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔


XS
SM
MD
LG