رسائی کے لنکس

بم دھماکے میں پانچ افغان شہری ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبہ فرح میں ایک بس پر ہوئے بم دھماکے میں کم از کم پانچ مسافر ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پْشت رود کے علاقے سے خاکی سفید کی جانب جانے والی اس بس میں صرف شہری سوار تھے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں متحرک طالبان جنگجو کثرت کے ساتھ بارودی سرنگوں اور سڑک کنارے نصب کیے جانے والے بموں کے ذریعے افغان سکیورٹی فورسز اور اتحادی افواج پر حملے کرتے رہے ہیں لیکن متعدد بار ان دھماکوں کا نشانہ شہری بھی بنے ہیں۔

حالیہ دنوں میں طالبان کی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جو بظاہرجنوبی افغانستان میں اتحادی افواج کے ایک بڑے آپریشن کے لیے جاری تیاریوں کا ردعمل ہے۔

XS
SM
MD
LG