رسائی کے لنکس

ہلمند میں بم دھماکا: 13 افراد ہلاک


ہلمند میں بم دھماکا: 13 افراد ہلاک
ہلمند میں بم دھماکا: 13 افراد ہلاک

افغان حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی افغانستان میں بم دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملے بدھ کے روز ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکرگاہ کے ضلع نہرِ سراج میں ہوئے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ اس کے ہیلی کاپٹروں نے کم از کم 40 زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہے۔

افغان حکام نے بتایا ہے کہ بم دھماکے اس وقت ہوئے جب لوگ مفت بیج حاصل کرنے کے جمع تھے۔ یہ بیج کاشت کاروں کو افیون اگانے سے روکنے کے پروگرام کے تحت دیے جا رہے تھے۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ خود کش حملہ ہے، لیکن بعد میں وزارتِ خارجہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ بم ایک سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔

نیٹو اور افغان فوجیں فروری میں ہلمند کے علاقے مارجہ سے طالبان کو نکالنے کے بعد اب ملحقہ صوبے قندھار میں کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG