رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان میں بم دھماکے سے برطانوی فوجی ہلاک


افغانستان میں بم دھماکے سے برطانوی فوجی ہلاک

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں بم دھماکے میں اُس کا ایک فوجی ہلا ک ہو گیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ برطانوی فوجی صوبہ ہلمند میں پیر کے روز دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھا کہ اُن میں سے ایک بم پھٹنے سے اُس کی ہلاکت ہوئی۔

بیان کے مطابق فوجی کو فوری طور پر خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان سے برطانیہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

افغانستان میں نیٹو کے زیرکمان افواج میں برطانیہ کے ساڑھے نو ہزار فوجی تعینات ہیں۔


XS
SM
MD
LG