رسائی کے لنکس

افغانستان میں مسافر بس پر حملے میں چھ ہلاک


افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں اتوار کے روز سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک مسافر وین میں سوار چھ شہری ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ قندھار شہر کے قریب مائیوند ضلع میں پیش آیا جس میں نو دیگر مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں اتحادی افواج کے شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز کے جواب میں طالبان نے بھی حملوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

نو سال سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی افواج کو کسی ایک ماہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان جولائی میں ہوا جب اس کے 66 فوجی ہلاک ہوئے۔ اس سے پہلے جون کا مہینہ بین الاقوامی افواج کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا تھا اور اس کے ایک سو تین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

دریں اثنا افغانستان میں ہالینڈ کے فوجی دستوں نے اتوار کے روز اپنی تعیناتی کی مدت پوری کر لی ہے اور اطلاعات کے مطابق ستمبر تک تمام اہلکار واپس لوٹ جائیں گے جب کہ تمام جنگی ساز و سامان، جس میں ایف سولہ طیارے بھی شامل ہیں، بھی اس سال کے اواخر تک منتقل کر دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG