رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کی دھمکی پر ہلمند میں موبائل فون سروس بند


افغانستان: طالبان کی دھمکی پر ہلمند میں موبائل فون سروس بند
افغانستان: طالبان کی دھمکی پر ہلمند میں موبائل فون سروس بند

افغانستان کی موبائل فون سروس نے جمعرات کے روز بتایا کہ طالبان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد جنوبی صوبے ہلمند میں موبائل فون کی سروس بند کردی گئی ہے۔

موبائل فون کمپنی کا کہناہے کہ عسکریت پسندوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر سروس بند نہ کی گئی تو ان کا ٹاور تباہ کردیا جائے گا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس اس لیے بند کروائی گئی ہے کیونکہ غیر ملکی فورسز موبائل فونز کے سگنلوں سے طالبان کے ٹھکانوں کاکھوج لگاکر ان پر حملے کرتے ہیں۔

اس خبر پر ہلمند کی صوبائی حکومت کا ردعمل معلوم نہیں ہوسکا۔ موبائل فون اس دور افتادہ علاقے میں رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔

طالبان نے یہ کارروائی ، ہلمند کے صدر مقام لشکرہ گاہ کا کنٹرول افغان سیکیورٹی فورسز کے سپرد کرنے کے منصوبے کے محض چند ماہ پہلے کی ہے۔

XS
SM
MD
LG