رسائی کے لنکس

افغانستان: 2016 میں اندرون ملک پانچ لاکھ افراد کی نقل مکانی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں شورش کی وجہ سے 2016 میں ملک کے اندر پانچ لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی جو ایک ریکارڈ تعداد بتائی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں شورش کی وجہ سے 2016 میں ملک کے اندر پانچ لاکھ سے زائد افراد نے نقل مکانی کی جو ایک ریکارڈ تعداد بتائی جاتی ہے۔

افغانستان میں انسانی امور کے رابطہ دفتر (یو این او سی ایچ اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان کے اندر چار لاکھ 71 ہزار افراد نے نقل مکانی کی جب کہ رواں سال اب تک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال اس وقت بے گھر ہونے والوں کی تعداد سے پندرہ فیصد زیادہ ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ "اس صورت حال سے زیادہ تر افغانستان متاثر ہے اور رواں سال اب تک ملک کے 399 اضلاع میں 198 میں شورش کی وجہ سے (لوگوں کے) نقل مکانی کرنے کی اطلاعات ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ تمام 34 صوبوں میں اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے موجود ہیں۔"

انسانی امور کے رابطہ دفتر نے کہا کہ ملک کے اندر نقل مکانی کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اور پاکستان سے اندراج شدہ اور غیر اندراج شدہ چھ لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی ملک واپسی بھی ایک تشویش کی بات ہے۔

یو این او سی ایچ اے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شورش کی وجہ سےگزشتہ پانچ سالوں کے دوران 13 لاکھ سے زائد افغانوں کی ملک کے اندر نقل مکانی کی وجہ سے شدید انسانی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG