رسائی کے لنکس

سکیورٹی سے زیادہ بدعنوانی ایک اہم مسئلہ


لندن کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز میں پیش کی جانے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ سکیورٹی سے بھی زیادہ بدعنوانی ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے عام افغانیوں میں سب سے زیادہ تشویش پائی جاتی ہے۔

منشیات اور جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ کے شعبے کے سربراہ انتونیو ماریا کوسٹا کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نصف آبادی کو تقریباً روزانہ ہی بھاری رشوت کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مجموعی داخلی پیداوار کا ایک چوتھائی بنتا ہے جو 2.5ارب ڈالر ہے۔

لندن میں افغانستان اور وسط ایشیا ایسو سی ایشن کے سربراہ نورالحق نسیمی نے صدر حامد کرزئی کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ رابطوں اور رعائتیں دینے کے اس نیٹ ورک کا مرکز بن رہی ہے۔

صدر کرزئی نے بار بار کہا ہے کہ ان کی حکومت بدعنوانی سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے لیکن ناقد ین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مناسب اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG