رسائی کے لنکس

افغانستان انتخابی کمیشن: چوٹی کے عہدیدار مستعفی


افغانستان انتخابی کمیشن: چوٹی کے عہدیدار مستعفی
افغانستان انتخابی کمیشن: چوٹی کے عہدیدار مستعفی

ان میں عزیزاللہ لوُدِن اور داؤد علی نجفی شامل ہیں

افغان حکام نے بتایاہے کہ ملک میں آزاد انتخابی کمیشن کے سربراہ اور ان کے نائب اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

صدر حامد کرزئی کے ترجمان وحید عمر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ غیر جانب دار الیکشن کمیشن کے چیئرمین عزیزاللہ لوُدِن کی مدت ملازمت پوری ہو گئی تھی۔ داؤد علی نجفی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جسے صدر کرزئی نے منظور کر لیا ہے۔

اس الیکشن کمیشن نے گذشتہ سال ہونے والے ان انتخابات کی نگرانی کی تھی جن میں وسیع تر دھاندلیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

صدر حامد کرزئی نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ اور غیر ملکی حکومتوں سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا جو بقول ان کے انتخابی دھاندلیوں کے اصل ذمہ دار ہیں۔

امریکہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر مسٹر کرزئی نے بیرونی ممالک کے خلاف بیان بازی ترک نہ کی تو 12 مئی کو صدر اوباما کے ساتھ ان کی طے شدہ ملاقات منسوخ ہو سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسٹر کرزئی نے دھمکی دی تھی کہ وہ طالبان میں شامل ہو جائیں گے۔ لیکن بدھ کے روز ان کے ترجمان وحید عمر نے جو بیان دیا اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ مسٹر کرزئی نے ایسا کوئی بیان دیا ہے۔ مسٹر عمر نے کہا کہ ان کے دفتر کو میڈیا کی ان خبروں پر سخت حیرت ہے۔ اور یہ کہ مسٹر کرزئی ایسی بات کیسے کہہ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG