رسائی کے لنکس

یورپی یونین نے افغان ائرلائنز پر پابندی لگا دی


یورپی یونین نے افغان ائرلائنز پر پابندی لگا دی
یورپی یونین نے افغان ائرلائنز پر پابندی لگا دی

یورپی یونین نے منگل کو افغانستان کی تمام ائرلائنز پر ان کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے یورپ کی حدود میں پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

یورپی یونین نے منگل کو افغانستان کی تمام ائرلائنز پر ان کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ سے یورپ کی حدود میں پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ مسافر جو افغانستان اور یورپ کے درمیان سفر کرنا چاہتے ہیں اب افغان ائر لائنز کے ذریعے پرواز نہیں کر سکیں گے۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ان پر پابندی کی وجہ افغانستان کا ملک کی ائر لائنز کے لئے کوئی سول ایوی ایشن کی انتظامیہ یا ادارہ قائم کرنے میں ناکامی ہے۔

آریانا افغان ائر لائنز پر یورپ میں پہلے سے پابندی عائد ہے۔ اس نئی پابندی سے ملک کی دوسرے بڑی ائرلائنز جیسے صفی ائرویز اور کم ائر متاثر ہونگی۔ کچھ ائر لائنز اب پابندیوں سے بچنے کے لئے نئے اقدامات پر سوچ بچار کر رہی ہیں جن میں ایسے جہاز حاصل کرنا شامل ہے جو یورپی یونین کے حفاظت سے متعلق قوائد و ضوابط پر پورے اترتے ہوں۔

ابھی تک کچھ افغان ائرلائنز برطانیہ، جرمنی اور آسٹریا کے لئے پروازیں چلا رہی تھیں۔

یورپی یونین کی اس پابندی سے 19ممالک کی 276ائرلائنز متاثر ہونگی۔ یونین نے ماریطانیہ اور کرغستان میں رجسٹرڈ ائرلائنز پر بھی پابندی لگا ئی ہے۔

XS
SM
MD
LG