رسائی کے لنکس

بگرام جیل کا انتظام افغانوں کومنتقل کرنے کا عمل شروع


افغانستان میں امریکہ کے زیر انتظام بگرام ائر بیس پر قائم قید خانے کا کنٹرول افغان حکومت نے اپنے ہاتھ میں لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس جیل میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے جنھیں امریکہ کی قیادت میں افغانستان میں لڑائی جانے والی انسداد دہشت گردی کی جنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔

افغان وزیر انصاف محمد قاسم ہاشم زئی نے کہا ہے کہ قید خانے کا مکمل انتظام سنبھالنے کا عمل ایک سال میں مکمل ہو گا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی افغان اور بین الاقوامی تنظیمیں الزام لگاتی آئی ہیں کہ بگرام جیل میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جاتا ہے اور انھیں عدالتی کارروائی کیے بغیر طویل مدت تک قید میں رکھ کر ان پر تشدد کیا جاتا رہا ۔

XS
SM
MD
LG